فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

Fire

Fire

فیصل آباد (جیوڈیسک) ٹیکسٹائل فیکٹری میں اچانک بھڑ کنے والی آگ کے نتیجہ میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھرڑیا نوالہ جڑانوالہ روڈ پر واقع کوثر ٹیکسٹائل فیکٹری میں اچانک آ گ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری ٹیکسٹائل فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آ تش زدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا، آتشزدگی کے واقعہ کے دوران ٹیکسٹائل مل میں بھگدڑ مچ گئی۔