کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ جدید فتنوں کی سرکوبی کیلئے جدید علوم کا حصوصل ناگزیر ہے، ملک وملت دشمن اسلام اور پاکستان کیخلاف منظم ہیں ، ہمیں ان سازشوں کے مقابلے کیلئے متحد ومنظم ہونا ہوگا، مغربی تہذیبی جنگ سے نبردآزما ہونا بھی طلبہ مدارس اور علماء کی ذمہ داری ہے۔
منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں مختلف مدارس کے طلبہ کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ علماء کوقرآن وحدیث کے علاوہ دیگر علوم وفنون میں مہارت حاصل کرناضروری ہے کیونکہ علماء انبیاء کے وارث ہے دنیا بھر میں دین اسلام کیخلاف اٹھنے والے فتنوں سازشوں کیخلاف منظم ہونا ان کی دینی ذمہ داریوں میں سے ہیں ،انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیاتیزی سے ترقی کے منازل طے کر رہا ہے جہاں آواز پہنچانے میں دن لگتے تھے آج سکینڈ لگتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلام ہر چیز کو مثبت اور تعمیری استعمال کی اجازت دیتاہے، اسلام نے جدید علوم سے مستفید ہونے سے منع نہیں کیا ہے بلکہ حوصلہ افزائی کی ہے ،، انہوں نے کہاکہ مغربی ایجنڈے کے مطابق پوری دنیا میں ملحدین اسلام کیخلاف سرگرم ہیںسوشل میڈیا کے ذریعے نو خیز ذہنوں میں زہر بھرا جارہاہے،انہوںنے کہاکہ مدارس کے فضلاء کسی بھی شخص یا نظریہ سے متاثر ہونے کے بجائے راہ سنت اور اتباع دین کو کسی صورت نہ چھوڑیں نت نئے نظریات دجالی فتنے ہیں ان کیخلاف منظم اور مدلل انداز میں کام کریں۔