FAFEN اور پیمان ٹیم تلہ گنگ کی طرف سے این اے 61 کا امیدواروں کو ایک چھت تلے اکٹھا کر کے انہیں اپنا منشور عوام کے سامنت پیش کر نے کا موقع فراہم کیا گیا
Posted on April 22, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تلہ گنگ : FAFEN اور پیمان ٹیم تلہ گنگ کی طرف سے این اے 61 کا امیدواروں کو ایک چھت تلے اکٹھا کر کے انہیں اپنا منشور عوام کے سامنت پیش کر نے کا موقع فراہم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق TMA ہال تلہ گنگ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں این اے اکسٹھ سے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام تیرہ امیدواروں کو مدعو کیا گیا۔ تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔
اس تقریب کامقصد” عوام ہم آواز ، پرامن انتخابات ” تھا۔ اس تقریب میں حلقہ کی واحد خاتون امیدوار مقصودہ بیگم (آزاد)، عوامی ورکر پارٹی کے کمانڈر (ر) ملک محمد ایوب ، قاضی محمد عامر(آزاد) اور پاکستان تحریک انصاف کے سردار منصور حیات ٹمن نے اپنے اپنے منشور پیش کئے۔
پیمان ٹیم کی طرف سے این اے اکسٹھ کے کوارڈینیٹر سید کاظم رضا شاہ نے تما م شرکاء اور امیدواروں کا شکریہ ادا کیا۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے پیمان ٹیم کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ ایسی تقریبات سے معاشرے میں برداشت اور ایک دوسرے کی بات سننے کا حوصلہ پیدا ہو گا۔