فہیم فرانسس کے ہم زلف ہارون درانی کی وفات پر دنیا بھر سے اظہار تعزیت

 Haroon Durrani

Haroon Durrani

لاہور (اقبال کھوکھر) معروف سماجی رہنما اور واپڈا کے سنیئر آفیسر ہارون درانی کی ناگہانی وفات پر دنیا بھر سے سیاسی،س ماجی اور مذہبی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

متوفی ایک ہمدرد انسان دوست طبیعت کے حامل شفیق انسان تھے۔وہ معروف قانونی ادارے کلاس کے نیشنل ڈائریکٹر و پی سی این پی کے چیئرمین ایم اے جوزف فرانسس کے انتہائی قریبی دوست،فہیم فرانسس فرام امریکہ کے ہم زلف اورآصف رضا کے بہنوئی تھے۔انہوں نے اپنے پسماندگان میں بیوہ اور بہو کے علاوہ تین بیٹے سلمان درانی،نعمان درانی اور مرام درانی چھوڑے ہیں۔

ان کی نمازجنازہ ریورنڈ فادر ندیم فرانسس نے پڑھائی اور ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں انہیں گوراقبرستان میں دفن کیا گیا۔ان کی میموریل سروس20ستمبر2015ء اتوار کو سہ پہر 3بجے سینٹ میریز گلبرگ چرچ میں ہو گی۔

اظہار تعزیت کرنے والوں میں وسیم منتظر،عظیم فرانسس،امریکہ سے ایگا کینی،فرانس سے عمانوئیل ناز،ہارون محبوب بھٹی،سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ لاہور میاں اللہ نواز،بینکر میاں محمودنواز،سہیل ہابل،سٹاف کلاس،اقبال کھوکھر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دعائے صحت کی اپیل
عوامی محبت کے چیف ایگزیکٹواقبال کھوکھر کے برادرکلاں ایس ایم صابر ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔قارئین کرام سے ان کی دعائے صحت کی اپیل کی جاتی ہے۔