بحرین (جیوڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف ناکام فوجی بغاوت کے بعد سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز اولین عالمی لیڈر تھے جنھوں نے ان سے سب سے پہلے رابطہ کیا تھا اور ترکی کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا تھا۔
ترک صدر نے بحرین کے دورے کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی شام اور خطے کا چہرہ تبدیل کر رہی ہے اور قدیم عرب دارالحکومت میدان ہائے جنگ میں تبدیل ہو رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عراق اور شام میں رونما ہونے والے واقعات سے ترکی کے لیے خطرات پیدا ہو گئے تھے اور وہ خود کو محفوظ کرنے کے لیے اقدامات پر مجبور ہو گئے تھے۔