کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود خان نے کہا ہے کہ سازشی عناصر ملک میں جاری ترقی اور خوشحالی کے سفر کو اپنے مذموم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے روکنا چاہتے ہیں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔
پنامہ لیکس سمیت سازشی عناصر کا ہر ہرہتھکنڈہ عوامی قوت سے ناکام بنا دیا جائیگا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے لیگی کارکنان سے ملاقات میں کیا انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ عوامی رابطے کو تیز کریں اور سازشی عناصر کے اوچھے ہتھکنڈوں سے عوام کو آگاہ کریں۔
عصمت انور محسود نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عوامی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ ملک میں ہونے والے تمام ضمنی انتخابات میں میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی عصمت انو رمحسود نے عمران خان اور بلاول زرداری کو مشورہ دیا کہ وہ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے اپنے صوبوں میں کرپشن کا خاتمہ اور عوام کو حقوق فراہم کریں دھرنے اور حتجاج کی سیاست سے عوام تنگ آچکے ہیں۔
پاکستان کے عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں جس پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت تیزی سے عمل درآمد کررہی ہے اور انشا اللہ 2018ء سے قبل ملک میںبجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت تمام عوامی مسائل کا خاتمہ یقینی بنا کر میاں نواز شریف دوبارہ عوامی عدالت میں سرخرو ہونگے۔