ممبئی (جیوڈیسک) فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کو ناکامی کا خوف سوار رہتا ہے اور وہ اسی ڈر سے خود کو زیادہ سے زیادہ مصروف رکھنے کی کوشش میں مصروف رہتی ہیں کچھ ایسا ہی 22 سال کی عمر میں 3 ہٹ فلمیں ہائی وے ، 2 اسٹیٹس اور ہمٹی شرما کی دلہنیا‘‘ دینے والی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ہو رہا ہے اور وہ خود کو ناکامی سے بچانے کے لیے اپنی نئی فلموں میں سخت محنت کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔
اس سلسلہ میں عالیہ بھٹ نے ممبئی میں ایک خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناکامی کا خوف ایک مسلسل سوچ ہے اور میں کبھی یہ نہیں کہہ سکتی کہ میں نے اس کے بارے میں کبھی بھی نہیں سوچا کیونکہ مستبقل میں ناکامی کا خوف ہی کسی کو موجودہ وقت میں خوبصورت اور بہتر کام کرنے پر آمادہ کرتا ہے۔
مجھ پر بھی بالی ووڈ کی دوسری ہیروئنز کی طرح یہ خوف سوار ہے اور اس کی وجہ سے میں فلموں میں مشکل سے مشکل کردار نبھانے کی کوشش کرتی ہوں تاکہ لوگ مجھے ایک ناکام نہیں بلکہ کامیاب اداکارہ کے طور پر بلائیں فلمساز مہیش بھٹ اور ماضی کی اداکارہ سونی رازدان کی بیٹی کا مزید کہنا تھا میرے نزدیک ناکامی کے خوف علاوہ ایک اور چیز بھی ہے جو آپ کو محنت پر مجبور کرتی ہے اور وہ ہے ساتھی فنکاروں سے مقابلہ کیونکہ جب مقابلے کی فضا پیدا ہوتی ہے تو ہر کوئی خود کو بہتر ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
جس دوران وہ ایسا کام کرجاتا ہے جو ہمیشہ کے لیے لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہوجاتا ہے مگر مقابلے کے دوران اکثر لوگ ایک دوسرے کا احترام بھول جاتے ہیں جونہیں ہوناچاہیے میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ دوسروں کا احترام کروں دوسری طرف بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق عالیہ بھٹ کی شاہد کپور کے ساتھ فلم ’’شاندار’’ کا گانا ’’نیند نہ مجھ کو آئے گزشتہ روز ممبئی کی ایک کافی شاپ میں ریلیز کر دیا گیا۔
اس موقع پر فلم کے ہیرو اور ہیروئن کے علاوہ دیگر کاسٹ بھی موجود تھی امیتابھ بھٹہ چاریہ کے تحریر کردہ اورسدھارتھ بسرار و صبا آزاد کے گائے اس گانے پر مداحوں کی طرف سے زبردست رسپانس ملا ہے۔ واضح رہے کہ وکاس بھل کہ ہدایتکاری میں بنائی جانے والی اس فلم کو 22 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔