ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ ناکامیاں کامیابیوں سے زیادہ سکھاتی ہیں اس لیے میں اپنی ناکامیوں کا زیادہ جشن مناتا ہوں۔
انوپم کھیر کا کہناتھا کہ کامیابی صرف ایک فرد کی ہوتی ہے جب کہ ناکامی کئی افراد پر اثرانداز ہوتی ہے اور ناکامی کے صورت میں انسان میں مذید جدوجہد کرنے کی طاقت پیدا ہوتی ہے تا کہ وہ اپنی اس ناکامی کو کامیابی میں تبدیل کرسکے۔
اسی لیے میں ا پنی ناکامی پر پریشانی کے بجائے خوشی کا اظہار کرتا ہوں۔