شفاف انتخابات ہی ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ، نصیر بھٹہ، خواجہ محمود احمد، شاہنوازڈھلو
Posted on March 3, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : مسلم لیگ ن لائرز فورم کے مرکزی صدر چوہدری نصیر بھٹہ ایم این اے ،سابق صدر ایم ایل ایف خواجہ محمود احمد اور چوہدری شاہنوازڈھلو نے کہا ہے کہ صاف شفاف انتخابات ہی ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں،پاکستان مسلم لیگ ن کامنشور ملک وقوم کواندھیروں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرناہے ، ملک کے عوام باشعور ہو چکے ہیں،آئندہ انتخابات میں ووٹ کی پرچی سے ملک دشمن عناصر کو شکست فاش سے دو چار کیا جائے گا، وزیراعلی پنجاب نے صوبہ میں ایک لاکھ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔
اپنے ایک مشترکہ بیان میںانہوں نے کہا کہ قائد پاکستان مسلم لیگ ن محمدنوازشریف کی قیادت میںپاکستان مسلم لیگ ن ملک بھرسے کلین سو یپ کر ے گی،پاکستان مسلم لیگ ن ہی ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال کرترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ زرداری ٹولے کااقتدار عوام کے سامنے ہے ،پیپلزپارٹی نے روٹی ،کپڑا اور مکان دینے کی بجائے ذاتی مفادات پر مبنی پالیسیاں اپنا کر عوام کے منہ سے روٹی کا نوالی، سر سے چھت اور تن سے کپڑا تک چھین لیا ہے۔
بجلی، گیس کی بند ش نے نظام زندگی معطل کر دیاہے جس کے باعث قومی معیشت بری طرح تباہ ہوکررہ گئی جس کے نتیجہ میں مہنگائی، بے روزگاری میں اضافہ ہونے سے عوام مجبوراً خود کشیاں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام آئندہ عام انتخابات میں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کو اقتدار میں لائیں تاکہ پنجاب سمیت ملک کے دیگرصوبوں کے حالات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ وہاں کے عوام کا معیار زندگی بلند کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت نے صوبہ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے جو انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، وزیراعلی پنجاب محمدشہباز شریف نے ایک لاکھ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں چوروں اور لٹیرے سیاستدانوں کا احتساب کرتے ہوئے انہیں اقتدار سے نکال باہر کریں۔