شفاف انتخابات، انقلاب اور احتساب تینوں ہی امریکی مفاد میں نہیں ہیں، روشن پاکستان پارٹی
Posted on February 8, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انتخابات کے نزدیک آتے ہی دہشت گردی، قتل و غارت اور لاقانونیت کے واقعات میں تیزی اس بات کا ثبوت ہے کہ خفیہ طاقتیں پاکستان میں جمہوریت کا استحکام نہیں چاہتیں اسی لئے شفاف انتخابات کی راہ روکنے کیلئے وطن عزیز میں دانستہ حالات خراب کئے جا رہے ہیں۔
روشن پاکستان پارٹی ( محب وطن ) کے چیئرمین امیر پٹی نے روشن پاکستان مرکز آنے والے محبان پاکستان تحریک کے چیئرمین اسد علی درانی اور وفد میں شامل دیگر اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین اسلم خان، مرکزی رہنما جمیل اقبال ، راجہ انور ایڈوکیٹ ، اقبال ٹائیگر ، سلمان راجپوت ‘ایڈوکیٹ ایوب صدیقی اور بیگم غزالہ اسلم بھی موجود تھیں۔
امیر پٹی نے کہا کہ پاکستان میں شفاف انتخابات ، انقلاب اور روایتی سیاستدانوں کا احتساب تینوں ہی امریکی مفادمیں نہیں ہے اسلئے امریکہ اور دیگر سامراجی قوتیں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے پر تول چکی ہیں اور جوں جوں انتخابات نزدیک آرہے ہیں حالات دگرگوں سے دگرگوں ترین ہوتے جا رہے ہیں جبکہ امریکہ و سامراج کے آلہ کار عوام پر اپنا اقتدار برقرار رکھنے کیلئے نت نئے ناموں سے اتحاد بنا رہے ہیں تاکہ عوام کو غلامی کے شکنجے میں مقید رکھا جا سکے اور پاکستان کے عوام، حقیقی آزادی سے محروم رہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com