صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کر کے بہتری لائی جاسکتی ہے
Posted on September 20, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ صفائی وستھرائی بلدیاتی اداروں اولین ترجیح ہونا چاہیئے صاف ستھرے اور سرسبز و صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے بلدیاتی ادارے عوامی مفاد کو مد نظر رکھ کر اپنے فرائض نیک نیتی اور احسن طریقے سے انجام دیں عوامی خدمت کے کاموں میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا مظاہرہ قطعی نہ کیا جائے صفائی وستھرائی کے عمل کی بہتری کے ساتھ مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے پر توجہ دی جائے صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر اور فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے شکایات کو دور کیا جائے۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ مساجد و امام بارگاہوں اور فیملی پارکوں، کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس پر مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ روانہ کی بنیاد پر انجام دیا جائے، صاف ستھرے ماحول کی افادیت کے حوالے سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی وستھرائی کے عمل کی بہتری اور علاقائی ترقی و بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات میں بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں گھر کا کوڑا کرکٹ اور بلڈنگ میٹریل سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر ڈالنے کے بجائے مقررہ مقامات یا کچر کنڈیوں میں ڈالیں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے شاہ فیصل کالونی میں صاف ستھرا اور مثالی معاشرے کا قیام ممکن بنا یا جاسکے۔