سبی (محمدطاہرعباس ) میلے کے بہترین انتظامات کرنے پر انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں میلے کے ایونٹس کو اجاگر کرنے میں جس جانفشانی اور محنت سے کام کیا اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا میلے کے انعقاد کا مقصد دوریاں مٹانا اور آپسمیں محبتیں بڑھانا ہوتا ہے میلے سے ملک بھر سے آئے لوگوں میں کاروباری روابط بڑھتے ہیں جس سے باالخصوص عوام کو بہت فائدہ پہنچتا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی دائود رند نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر وائس چیئرمین میر شہداد خان مری، کونسلران چوہدری خرم حفیظ ،اللہ داد جتوئی ،یاسر کھوسہ ، کونسلر سیوارام ،فقیر محمد بھی موجود تھے چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی دائود رند نے کہا کہ اس سال میلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ،گورنر بلوچستان ،کورکمانڈر بلوچستان کے علاوہ دیگر اہم شخصیات کی تقریبا گیارہ سال بعد آمد ہوئی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے چاکر اعظم یونیورسٹی اور ریزیڈنشل کالج کے قیام کا اعلان اور افتتاح کرکے اپنی تعلیم دوستی کا واضح ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ ان تعلیمی اداروں کے قیام سے طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اس سے نہ صرف سبی بلکہ قرب و جوار کے تمامتر علاقوں کے طلباء کو اعلیٰ تعلیمی درسگاہیں میسر ہوں گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہاکی گرائونڈ کے افتتاح کو بھی باالخصوص نوجوان قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اس سے نوجوانوں میں تعلیم کیساتھ ساتھ کھیل کا رجحان بڑھے گا نہ صرف یہ بلکہ نوجوان اپنا وقت کھیل میں صرف کرکے اپنی صحت کو پرکشش بناسکیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے سبی شہر کی ترقی اور خوبصورتی کیلئے پچاس کروڑ روپے کی کثیر رقم دینے کے اعلان سے سبی کی قسمت چمک اٹھے گی ترقیاتی کاموں کا جال بچھ جائیگا شہر کو خوبصورت بنانے میں اس رقم کا بڑا عمل دخل ہوگا لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی چیئرمین حاجی دائود رند نے کہا کہ میلے کے انعقاد سے کروڑوں روپے کے جانوروں کی خرید و فروخت ہوئی جس سے مالداروں اور غریب لوگوں کو بہت فائدہ پہنچا اور خوشحالی آئی اور مالدارون میں جانور پالنے کا رجحان مزید بڑھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سبی میلہ 2015کو جس خوبصورت اور بہترین انتظامات کرکے سجایا گیا اسکے لیے انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسسز کے ادارے خراج تحسین کے مقدار ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سبی میلہ کے فرائض کے پر امن انعقاد کے حوالے سے ہم ضلعی انتظامیہ خاص طور پر کمشنر غلام علی بلوچ ،ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد انور کھیتران ، سبی سکائوٹس ،پولیس ، لیویز و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ،محکمہ لائیو سٹاک، زراعت اور دیگر تمام محکمہ جات اور افراد انتہائی مبارکباد کے مستحق ہیں ہم ان تمام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔