منصفانہ اور پرامن انتخابات کیلئے سیکورٹی پلان ترتیب دیدیا،نجم سیٹھی

Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور(جیوڈیسک)نگراں وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے منصفانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے مربوط سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے،الیکشن کے موقع پر امن و امان کی صورتحال اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلی نجم سیٹھی نے کہا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر سیکورٹی کے موثر انتظامات کیئے گئے ہیں۔

پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا،انہوں نے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشن پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،بیلٹ باکس پولنگ اسٹیشنوں سے واپس ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران تک لانے کیلئے تمام ضروری انتظامات بھی کرلیے گئے ہیں۔