لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ممبرصوبائی اسمبلی و سابق مشیر وزیر اعلیٰ حاجی قیصر امین بٹ القادری راوی روڈ آفس میں منعقدہ اہم اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا ہے جس کی بدولت ن لیگ کے ہر دور حکومت میں پاکستان مزید مستحکم ہوا ہے۔
حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ وزیراعظیم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں انتہائی سنجیدگی سے کردار ادا کررہے ہیں۔
لیگی قائدین کی محب وطن خدمات پر پوری قوم میں ان کا وقار مزید بلند ہوا ہے اور انشاء اللہ 2018میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا میاب ہوکر ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کا یہ مشن پوری آب و تاب سے جاری و ساری رکھی گی۔