کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے شب روز کوشاں ہیں معاشرے کی ترقی کے لئے علاقائی ترقی اور عوامی خوشحالی بے حد ضروری ہے افسوس کی بات ہے کہ ارباب اختیار دنیا کے بڑے شہروں میں شمار ہونے والے میگا پولیٹن سٹی کو نظر انداز کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں اختیارات کی عدم منتقلی کے باعث شہری اور دیہی علاقوں کے عوام مسائل سے دو چار ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور دیگر ذمہ دران کے ہمراہ حق پرست قیادت کی کاوشوں سے بجلی کے نظام کی بہتری کے حوالے سے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں پی ایم ٹیز نصب کرنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹ کے ذمہ دران و کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ کے الیکٹرک کے افسران بھی موجود تھیاس موقع پر علاقہ مکینوں نے قائد تحریک محترم الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی ہدایت پر حق پرست نمائندے اور ایم کیو ایم کے کارکنان نے آج علاقہ عوام کو درپیش بنیادی سہولیات میسر کرکے عوام کو دیرینہ مسائل سے نجات دلا دیا حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت اور فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عوام کو تمام تر مسائل سے نجات دلا نے کا تہیہ کررکھا ہے اور انشا اللہ قائد تحریک کی قیادت میںعوامی اختیار کا حصول ممکن بنا کر شہر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کو بھی یقینی بنا ئیں گے۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ یہ ستم ظریفی ہے کہ پاکستان کے معاشی حب شہر کراچی کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے۔ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ انتظامی اختیار کی مخالفت کرنے والے خوف میں مبتلا ہیں کہ اگر عوام کو انتظامی اختیار مل گیا تو اُن کی چودراہٹ کا خاتمہ ہوجائے گا۔
نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ عوامی خوشحالی اور معاشرے کی ترقی کے لئے عوام کو انتظامی اختیارات دینا ہوگا انہوں نے کہاکہ آج شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے حق پرست قیادت کی کاوشوں سے پی ایم ٹیز نصب کیا جانا ایک خوش آئندہ عمل ہے اور انشا اللہ قائد تحریک کی قیادت اور اُن کی رہنمائی میں عوام کو با اختیار اور علاقائی ترقی اوع خوشحالی کو یقینی بنا ئیں گے۔