کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق مشاورتی کونسلر نور محمد انگریز نے شاہراہ فیصل تا پہلوان گوٹھ سڑک کی بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ سڑک کو فوری طور پر کھلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ائر پورٹ انتظامیہ عوامی مشکلات میں اضافے کا باعث بننے کے بجائے اپنے سیکورٹی انتظامات کو موثر بنا ئے حفاظتی انتظامات کے نام پر عوامی گزر گاہوں کو بند کرنا عوامی حقوق کی توہین ہے۔
انہوں نے کہاکہ سڑک کی بندش کی وجہ سے عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے لہذ حکام بالا سڑک کی بند ش پر فوری توجہ دیں اور سڑک کو کھول کر عوام کو آمد رفت کے حوالے سے اذیت سے نجات دلا ئیں ۔نور محمد نے چیف جسٹس آف پاکستان ،چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ ،وزیر اعلیٰ سندھ ،گورنر سندھ سے اپیل کی ہے شاہراہ فیصل تا پہلوان گوٹھ شاہراہ جوکہ روانہ لاکھوں عوام کی آمد و رفت کا راستہ ہے اس کی بندش کا فوری خاتمہ کراکر عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں۔