کراچی (جیوڈیسک) شاہراہِ فیصل کراچی پرپانی جمع ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ لائنز ایریا میں واٹر پمپ بند کرا دیا گیا، سڑک پر پانی کی آمد رک گئی۔
کراچی میں شاہراہ فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب پانی کی پائپ لائن پھٹنے کے باعث پانی جمع ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جس کے بعد لائنز ایریا میں واٹر پمپ بند کرا دیا گیا جس سے شاہراہ فیصل پر پانی کی آمد رک گئی اور ٹریفک بھی بحال ہوگیا ہے۔