فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں نفسیات کے ڈاکٹر نے علاج کیلئے آنے والی نویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ علاج کیلئے سول ھسپتال گئی تھی۔
جہاں ڈاکٹر نے اسے علاج کیلئے کسی دوسری جگہ جانے کیلئے کہا، پھر نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر سول لائن پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ڈاکٹر نے مقامی عدالت سے 9 جولائی تک ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی ہے۔