فیصل آباد(جیوڈیسک)فیصل آباد میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف مزدوروں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاجی ریلی کے شرکا نے گرڈاسٹیشن کا گھیراو کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی ۔فیصل آباد کے شہری علاقوں میں18 اور دیہی علاقوں میں20 سے بائیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
لوڈ شیڈنگ سے صنعتی پیداوار اور مزدوروں کا روزگار متاثر ہورہا ہے۔ آج غلام محمد آباد میں قائم پاور لومز کے مزدوروں نے مالکان کی قیادت میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف غلام محمد آباد سے نڑوالا روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی۔ مزدوروں نے فیسکو کے گرڈ اسٹیشن کے باہر شدید احتجاج کیا اور گرڈ اسٹیشن کا گھیراو کرلیا۔ اور فیسکو انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔