فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹنے اور آگ لگنے سے پانچ مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے۔تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، ریسکیو ذرائع کے مطابق فیض آباد میں بجلی کے ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی اور ٹرانسفارمر پھٹ گیا۔
اس دوران قریب ہی سوئے پانچ فیکٹری مزدور ٹرانسفارمر سے نکلنے والے گرم آئل اور آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آکر جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں یاسر، مشتاق، اللہ رکھااور عمر شامل ہیں جن میں سے محمد اشرف کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔