فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں نامعلوم شخص نے گھر میں سوئی ہوئی بچیوں پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ بچیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذارئع کے مطابق واقعہ اعوان والا کے علاقے میں پیش آیا جہاں اللہ دتہ نامی شخص کے اہل خانہ گھر میں سو رہے تھے کہ کسی نامعلوم شخص نے گھر کی چھت سے تیزاب پھنک دیا جس سے صحن میں سونے والی دو بچیاں تیرہ سالہ فائزہ اور پانچ سالہ کشف متاثر ہوئیں۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے انہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے اور انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ بچیوں کے والد کے مطابق اسکی اہلیہ وفات پا چکی ہے اور وہ دوسری شادی کرنا چاہتا ہے جس کی وجہ سے اسکے سرال والوں سے اسکا تنازعہ چل رہا ہے اور اسے شبہ ہے کہ اسکے سسرال والوں نے اس کے گھر حملہ کروایا ہے۔ پولیس اللہ دتہ کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے۔