فیصل آبا(جیوڈیسک) فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے اپنے چار بچوں کو زہر دیکر خود بھی زہر کھالیا۔ تمام افراد کو تشویش ناک حالت میں ھسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ستیانہ روڈ کے رہائشی رمضان کا کسی بات پر اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا اور اسکی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی۔
بیوی کے جانے کے بعد رمضان نے شربت میں زہر ملا کر اپنے چار بچوں کو پلادیا جس سے 6 سالہ جنت ، 8 سالہ علینا،10 سالہ آفاق اور 12 سالہ بلال کی حالت خراب ہوگئی، جبکہ بعد میں رمضان نے خود بھی زہر ملا شربت پی لیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔