فیصل آباد اور حب میں ٹریفک حادثات، 4افراد جاں بحق

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد اور حب میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق اورتین زخمی ہو گئے فیصل آباد میں سمندی روڈ پر بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹریلر راہ گیروں سے ٹکرا گیا۔

جس سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہے، حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ دوسرا حادثہ بلوچستان کے علاقے حب میں آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا۔ اوتھل کے قریب دو ٹرک ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔