فیصل آباد میں کراٹے چمپئین شپ، واپڈا کی پہلی پوزیشن

WAPDA

فیصل آباد(جیو ڈیسک) فیصل آباد میں 22ویں نیشنل جونیئر اور سینئر کراٹے چمپئین شپ میں واپڈا نے مجموعی طور پر 10 گولڈ میڈل جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی فیصل آباد پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والی شپ میں پاکستان آرمی 2، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں صرف ایک ایک گولڈ میڈل حاصل کرسکیں۔

سینئر کراٹے کے انفرادی مقابلوں میں 50کلو گرام تک کی کیٹیگری میں خیبر پختونخوا کے محمد اسماعیل نے گولڈ اور آرمی کے فیصل شہزاد نے سلور میڈل حاصل کیا۔ 55 کلو گرام تک کی کیٹیگری آرمی کے ابوزر نے گولڈ اور پنجاب کے علی عابد نے سلور میڈل حاصل کیا۔ ساٹھ، اڑتالیس، باون، ستاون اور تریسٹھ کلوگرام کیٹگری میں نصیر احمد، محمد نعمان، رحمت اللہ، ساویل فیاض اور امید علی نے گولڈ میڈل جیتا۔