فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں خسرے سے مزید 2 بچے جاں بحق ہو گئے، مرض سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔ الائیڈ ہسپتال میں داخل سات ماہ کا سہیل اور 10 ماہ کی حفظہ آج جاں بحق ہو گئے۔ الائیڈ ہسپتال میں اس وقت 50 سے زائد بچے داخل ہیں۔
جبکہ سول ہسپتال میں 30 بچے داخل ہیں۔ دو روز میں فیصل آباد میں خسرے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے جبکہ اب تک خسرے کی وبا سے 28 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ہلاکتوں کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔