فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں مدرسے کی دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے مدرسے میں توڑ پھوڑ کی۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے اعظم آباد میں قائم مدرسے کی بیرونی دیواراچانک گرگئی۔
باہر کھیلنے والا گیارہ سال کا بچہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ واقعے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور مدرسے میں توڑ پھوڑ کی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مدرسے کی عمارت میں موجود دو افراد کو ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔