فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں گذشتہ روز ہونے والے پر تشدد احتجاج کے باوجود غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ہرایک گھنٹے بعد ڈیڑھ گھنٹے کے لئے بجلی بند کی جارہی ہے۔ فیسکو ذرائع کے مطابق 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ غیر اعلانیہ طور پر کی جارہی ہے۔
درجہ حرارت میں کمی کے باوجود ڈیمانڈ اپنی سطح پر برقرار ہے۔صنعتی علاقوں میں دس گھنٹے سے زیادہ کی لوڈ شیڈنگ سیکاروبار زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں اور صنعتکاروں نے وزیر اعظم سے فیصل آباد میں اضافی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔