لاہور (جیوڈیسک) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات نے اپنے چھوٹے بھائی کی بیماری کے باعث برازیل میں منعقد ہونے والے عالمی کپ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔
وہ ان دنوں امریکہ میں اپنے بھائی کے علاج کے سلسلہ میں گئے ہوئے ہیں جن کی وطن واپسی اگلے ہفتے متوقع ہی افتتاحی تقریب میں صدر پی ایف ایف فیصل صالح حیات سمیت سیکرٹری فیڈریشن کرنل (ر) احمد یار لودھی نے شرکت کی تھی۔