اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے دہری شہریت کا کیس واپس لینے کی درخواست کی ہے۔
رہنما ن لیگ عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ فیصل واوڈا نے ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا سے درخواست کی ہے کہ ان کے خلاف دہری شہریت کا کیس واپس لے لیں۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف دہری شہریت کا کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔