فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، جنہوں نے مار مار کر ڈاکوئوں کا بھرکس نکال دیا، فیصل آباد میں فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔
جنہوں نے مار مار کر ڈاکوئوں کا بھرکس نکال دیا۔ پولیس کے مطابق دو مسلح ڈاکوؤں نے لیاقت آباد کے رہائشی 18 سالہ جمیل سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر گولیاں مار کر اسے زخمی کر دیا، فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔
اور ڈاکوئوں کو قابو میں کرلیا اور مار مار کر ان کا بھرکس نکال دیا، اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ، شہریوں سے مذاکرات کے بعد ڈاکوئوں کو پولیس کے حوالے کیا گیا، پولیس نے ڈاکوئوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔