فیصل آباد (جیوڈیسک) میئر گروپ کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے والے عامر شیر علی نے شکست ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست بھی دے دی ہے۔
دوسری جانب رانا ثنا اللہ کا دعوی ہے کہ میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے امیدواروں کی نامزدگی کا طریقہ طے ہو گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عابد شیر علی ان کے والد چودھری شیر علی اور ایم پی اے طاہر جمیل کیخلاف رپورٹ بھی تیار کر لی ہے۔