فیصل آباد : انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر پرویز اقبال کموکا’ چیئرمین ظفر اقبال سندھو’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض ودیگر عہدیداران مرزا دائود ابراہیم’ چوہدری عبدالحمید’ عرفان منج’ آفتاب بٹ’ رانا عبدالحمید نے پنجاب میں رینجرز کو ویلکم کہتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے صوبوں کی نسبت پنجاب میں ہر سو امن ہی امن ہے اور یہاں کوئی ایسی بات نہیں مگر آرمی چیف اور حکومتی فیصلے کے مطابق ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے تو پنجاب ملک سے باہر کوئی علاقہ غیر نہیں اگر یہاں بھی کومبنگ آپریشن ہوتا ہے تو فائدہ تمام تر عوام کا ہی ہو گا۔ لوگوں کا اپنے اداروں پر اعتماد بحال ہو گا اور وہ لوگ جو اندر کھاتے ملک وقوم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں وہ بے نقاب ہوں گے جس کے بعد عوام کے جان ومال کو محفوظ بنانے میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو ملک میں رہ کر ملک دشمنی کرتے ہیں۔ انہیں کان سے پکڑ کر عوام کے سامنے لانا اور ان کا کڑا احتساب کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے اس سلسلہ میں تاجر برادری اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہو گی کیونکہ ہمیں صرف امن عزیز ہے نہ کہ سیاست’ سیاست تو ہم زندگی بھر کر لیں گے مگر امن ہو گا تو ہم سیاست میں کامیاب ہوں گے لہٰذا ہمارا غیور فیصل آبادیوں سے مطالبہ ہے کہ کومبنگ آپریشن میں اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے تاکہ یہ آپریشن کامیاب ہو اور جلد سے جلد اپنے منطقی انجام کو بھی پہنچ سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Hafeez Bawa
فیصل آباد :متوقع میئر عبدالحفیظ باوا نے عمران خان کی جانب سے ایاز صادق کو اسپیکر نہ ماننے کے اعلان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ صرف ان کے کہنے سے اسپیکر کی سنیارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ آئینی طور پر ایاز صادق اسپیکر ہیں اور یہ منصب انہوں نے عمران خان کو ہی شکست دیکر حاصل کیا تھا جبکہ عمران خان صرف خفت مٹانے کے لیے اس قسم کے اعلانات کرتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس اسمبلی کو چوروں’ ڈاکوئوں کی آماجگاہ کہتے ہیں مگر خود وہ تمام مراعات اس اسمبلی سے لے رہے ہیں جو کہ ان کی دوغلی پالیسی نہیں تو اور کیا ہے۔ گزشتہ ساڑھے تین برسوں میں وہ صرف 7مرتبہ اسمبلی گئے مگر بطور ایم این اے تنخواہ ودیگر مراعات وہ متواتر حاصل کرتے رہے اگر ان مین اتنی ہی ”سیاسی غیرت’ف تھی تو وہ اس اسپیکر سے تنخواہ اور مراعات لینے سے انکار کر دیتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے قائدین پر ٹیکس چوری یا نہ دینے کا الزام تو لگاتے ہیں مگر خود انہوں نے 2014ء اور 2015ء کے دوران صرف 71ہزار روپے ٹیکس دیا اس کی نسبت شریف برادران اور ان کی فیملی نے مجموعی طور پر ساڑھے 5کروڑ روپے ٹیکس دیا۔ لہٰذا عمران کو چاہیے وہ جھوٹے الزامات کی سیاست چھوڑ کر حقائق کی دنیا میں بسیرا کریں۔ ایک غیر ملکی شہری اور ایک مسخرے کے پیچھے لگ کر عمران جو کر رہے ہیں وہ سیاست نہیں بلکہ اناپرستی ہے اور اﷲ کو یہ چیز پسند نہیں ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Tota Pehlwan
فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف پی پی66کے ٹکٹ ہولڈر حاجی نجم حسین سبحانی المعروف طوطا پہلوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے رائے ونڈ جانے کے اعلان نے نام نہاد شریف کے ”طوطے” اڑا دیئے ہیں اور وہ خواس باختہ ہو کر الٹے سیدھے بیانات دے رہے’ جب عمران نے واضع کر دیا کہ ہم کسی کے گھر کا محاصرہ نہیں کریں گے تو پھر ان لوگوں کو کسی بات کا ڈر ہیں۔ احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے جو ہم ہر قیمت پر استعمال کریں گے۔ رائے ونڈ کی جانب مارچ بھی ہو گا اور دھرنا بھی دیں گے اس سلسلہ میں اگر کوئی سیاسی جماعت ہمارے ساتھ نہ چلی تو اس کی بھی کوئی پرواہ نہیں کی جائیگی کیونکہ ہمارے پاس ورکروں کی کوئی کمی نہیں۔ کپتان ایک بار اشارہ کریں تو جنون ہر سمت سے نکل کر باہر آ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ کی جانب مارچ کرنے کیلئے فیصل آباد سے درجنوں’ سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں کارکن لاہور پہنچیں گے اور اپنے قائد کے احکامات کی روشنی میں مکمل پرامن رہیں گے تاہم اگر کسی نے ہمیں روکا تو پھر فیصل آباد سے لاہور تک ہر سڑک پر دمادم مست قلندر ہو گا جس کی تمام تر ذمہ داری تخت لاہور پر عائد ہو گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Hafiz Tahir
فیصل آباد : مسلم لیگ (ن ) کے رہنما و صدر منٹگمری بازار حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ عیدالضحیٰ کی آمد آمد ہے لوگ اللہ کی راہ پر قربان کرنے کے لیے دھڑا دھڑ جانور خرید رہے ہیں تاکہ سنت ابراہیمی ادا کی جاسکے مگر دوسری جانب عمران خان کوئی جانور تو نہیں خرید رہے تاہم وہ رائیونڈ جانے کا اعلان کرکے اپنی سیاست کی قربانی دینے کو تیار ہوچکے ہیں کیونکہ انہیںیہ بات معلوم ہی نہیں کہ پاکستان کے عوام کسی کے گھر کامحاصرہ کرنے کی سیاست کو کسی صورت بھی قبول نہیں کریں گے ‘ عمران خان کا یہ کہنا کہ وہ کسی کے گھر پرچڑھائی کرنے نہیں جارہے تو کیا وہ تبلیغی مرکز میں چلہ کاٹنے جارہے ہیں سب کو معلوم ہے کہ رائے ونڈ کون رہتا ہے اور اس پاٹے خان کے ارادے کیا ہیں سیاست کو جس جانب یہ صاحب لیکر جارہے ہیں ایسی سیاست تو کسی آمریت زدہ ملک میں بھی نہیں چلتی بس وزیراعظم بننے کی خواہش اور اقتدار حاصل کرنے کی ہوس نے اس پٹھان کو دیوانہ بنا دیا ہے اب تو یہ معلوم کرنا ہی پڑے گا کہ موصوف کا کس قبیلے سے تعلق ہے کیونکہ پٹھان تو لوگوں کے گھروں کی حفاظت کرتے ہیں ان کا محاصرہ نہیں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عمران اپنے خطرناک ارادوں سے باز نہ آئے تو پھر یہ گندی روایت چل نکلے گی پھر کیا ہوگا یہ سب کو معلوم ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Z. A Sheikh
فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و متوقع میئر ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ عیدالاضحی ہمیں صبر و تحمل اور اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے کا درس دیتی ہے اس دن انسان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے ظاہری طور پر تو جانور قربان کرتا ہے مگر ذہنی طور پر وہ اللہ کے حضور خودکو پیش کرکے یہ ثابت کر دیتا ہے کہ یا اللہ میں تیری بارگاہ میں حاضر ہوں اور میرا تن من دھن سب کچھ آپ کے حضور قربان ہے ‘ انہوں نے کہا کہ گوشت کی تقسیم کے دوران ہمیں یتیموں ‘ بیوائوں ‘ بے کسوں خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلمانوں کا ضرور خیال رکھنا چاہیے کہ جو ظلم کی چکی میں پستے ہوئے اس وقت ہر نعمت سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے جانور کی قربانی کا گوشت کھائیں تو ہمیں یہ بھی ضرور دیکھنا چاہیے کہ پڑوس میں کسی کے گھر گوشت پک رہا ہے کہ نہیںکیونکہ آپ کی طرف سے دی جانیوالی قربانی کے گوشت پرآپ کے بعد اس کا حق ہے جس نے قربانی نہیں کی۔ لہٰذا سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے دوران ہمیں اس کے فلسفے پر بھی عمل کرنا چاہیے تاکہ ہماری آخرت سنور سکے۔