فیصل آباد: عامل کے تشدد سے زخمی ہونےوالی لڑکی دم توڑ گئی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں جعلی عامل نے مبینہ طور پر جن نکالنے کے لئے لڑکی پر تشدد کیا، لڑکی دو دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئی۔

پولیس کے مطابق زینت نامی لڑکی لاہور سے اپنے ماموں کے گھر سمن آباد آئی تھی، گھر والے لڑکی کا جن اتارنے کے لئے اسے شہباز نامی عامل کے پاس لے گئے جس نے لڑکی پر بہیمانہ تشدد کیا، جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔

جس کے بعد اسے سمن آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ دو دن زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ پولیس نے عامل کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ عامل شہباز کی تلاش جاری ہے۔