فیصل آباد: اغوا اور قتل کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) میں اغوا اور قتل کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا، ایک ہی دن میں کھیتوں سیملنیوالی دولاشوں سیخوف وہراس پھیل گیا۔ تھانہ ٹھیکری وال کے علاقہ 71 سرلی سیچار روز قبل اغوا ہونیوالی سات سالہ بچی ثنا کو قتل کر دیا گیا۔ سفاک ملزم بچی کی لاش جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

مقدمہ درج کرانے کے باوجود پولیس بچی کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔ پولیس کے مطابق بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے تاہم اصل صورتحال پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو گی۔ دوسری طرف فیصل آباد کینواحی علاقے اعجاز ٹان سیا غوا ہونیوالی دوسرے نوجوان کی لاش بھی مل گئی۔

ایک ہفتہ قبل دو دوستوں بلال یسین اور بلال انیس کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیا تھا۔ دونوں نوجوانوں کے اغوا کا مقدمہ تھانہ غلام محمد آباد میں درج کیا گیا۔ بلال یسین کی لاش دو روز قبل ملی تھی جبکہ اب دوسرے نوجوان بلال انیس کی لاش بھی کھیتوں سے ملی ہے۔ لواحقین نے لاش کو سٹرک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس تو ملزمان کو گرفتار کر سکی نہ دونوں نوجوانوں زندگی بچا سکی۔