فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد عید قربان کی مناسبت سے فیصل آباد میں ایک انوکھا مقابلہ ہوا۔ موٹے تازے بکروں اور بچھڑوں کی ماڈلنگ نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ کامیاب قرار پانے والے جانوروں کے مالکان کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ عید قرباں کی آمد آمد ہے۔ کہیں گائے اپنی ادائیں دکھا رہی ہے۔ تو کہیں بکرے اپنے نخرے دکھا رہے ہیں۔ فیصل آباد میں ایک انوکھا فیشن شو ہوا۔
جہاں نازک اور سلم ماڈلز کی بجائے ریمپ پر واک کیا۔ جناح کالونی میں اپنی نوعیت کے منفرد سالانہ شو میں اٹھارہ سو ستر کلو گرام وزنی بیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سترہ سو نوے کلو کا بیل دوسرے نمبر پر رہا جبکہ پندرہ سو اٹھاون کلو گرام وزنی بیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مقابلہ میں دنیا کی سب سے وزنی سترہ سو ستر کلو گرام بھینس نے بھی شرکت کی۔ بکروں کے مقابلے میں عاطف گجر کے دو سو اٹہتر کلو وزنی بکرے نے پہلی، خواجہ بلال کے دو ستاون کلو گرام بکرے نے دوسری اور امتیاز ربانی کے دو سو پچپن کلو گرام بکرے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرز کو لاکھوں روپے کے انعامات دئیے گئے۔