فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کی مطالبات کے حق میں او پی ڈی میں آج مسلسل پانچویں روز بھی ہڑتال جاری ہے۔ینگ ڈاکٹروں کی سروس اسٹرکچر اور دیگر مطالبات کے لئے ایک بار پھر شروع کی گئی۔
احتجاجی تحریک کے تحت پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے اور فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں آج پانچویں روز بھی آؤٹ ڈور میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے شہر اور نواحی علاقوں سےآنے والے مریضوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اقدامات کا اعلان کیا، مگر عملدرآمد نہیں کیا جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔