فیصل آباد آرٹ کونسل میں یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے ڈرامہ مقابلہ جات
Posted on February 6, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
فیصل آباد: فیصل آباد آرٹ کونسل میں یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے ہونے والے ڈرامہ مقابلہ جات میں ہفتہ 8 فروری کو ہدائت کار احمد نواز نیازی کا ڈرامہ ”گھر کے چور” پیش کیا جائے گا جس کو محمد مقصود نے تحریر کیا ہے احمد نیازی آرٹ کونسل میں تین کامیاب ڈرامے پیش کر چکے ہیں جن میں ”سمندر خاموش ہے، سب ٹھیک ہے، اور پہلا سلام” شامل ہیں۔
فیصل آباد آرٹ کونسل میں آنے والی فیملیز کو ان کے ڈراموں کا انتظار رہتا ہے اس ڈرامے کی کاسٹ میں فیصل آباد کے نامور سٹیج فنکار پرفارم کریں گے جن میں غفور کوڈو،شبیر آکاش،شاہد ہاشمی، احمد نیازی،اسلم چٹا،اسماعیل بیگ،علی جان بھٹی، ADنفیس، رومیوخان،ایمان علی،روبی صنم،ندا رانا ،وجیہہ،چاہت ناز،اجالا ملک اور نیناں بلوچ شامل ہیں ڈرامہ شام 6 بجے پیش کیا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com