فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد بینک ڈکیتی کے دوران گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس کا دعوی ہے کہ مرنے والا ڈاکوں کا ساتھی تھا۔ عبداللہ پور چوک میں نجی بینک میں ایک خاتون پیسے جمع کرانے آئی جہاں پر دو ملزموں نے اس سے پرس چھیننے کی کوشش کی۔
بنک کے گارڈ نے ملزموں پر فائرنگ کر دی جس سے شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مرنے والا ڈاکوں کا ساتھی تھا۔ تاہم عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والا رکشہ ڈرائیور ہے۔