کراچی (جیوڈیسک) فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کے موقع پر وکلا کی جانب سے جدید و خودکار ہتھیاروں سے شدید فائرنگ قابل مذمت ہے۔ ایم کیو رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار رندھاوا نے کہا کہ وکیل قانون کے رکھوالے اور قانون کی پہچان ہوتے ہیں لیکن فیصل آباد میں وکلا نے بار کے احاطے میں جدید وخودکار ہتھیاروں سے وحشیانہ فائرنگ کرکے خود ہی قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وکلا کی جانب سے بار کے احاطے میں اسلحے کی نمائش اور وحشیانہ فائرنگ کے واقعے نے حکومت پنجاب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار میں فائرنگ کرنے والے وکلا کے خلاف کارروائی کی جائے۔