فیصل آباد کی خبریں 11/7/2016

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی پی 71 چوہدری عدیل تاج نے کہا ہے کہ پاکستان کو سب کچھ مل سکتا ہے مگر اسے اگر نہیں مل سکتا تو وہ بھٹو اور ایدھی ہیں بھٹو نے غریب کو زبان دی اور ایٹمی پروگرام دیا جبکہ ایدھی نے سماجی خدمات کی ایک نظیر قائم کی بلاشبہ یہ دونوں شخصیات اللہ کی جانب سے پاکستانی عوام پر بہت بڑی عنایت ہے انہو ں نے کہا کہ ٹریفک حادثات ہوں یا قدرتی آفات ان کے نتیجے میں ہونیوالی اموات کے بعدلاشوں کو غسل دینا اور پھر انہیں دفن کرنا ایک عظیم مشن تھا ‘ لاوارث بچوں کو سہارا دیکر انہیں اولاد کی طرح پالنا پھر ان کی خود شادی کرنی یہ بہت بڑا جہاد تھا جسے ہر صورت جاری رہنا چاہیے ‘ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ عبدالستار ایدھی وفات پا گئے اب ان کا مشن رک جائے قطعاً نہیں’ اب پاکستان کے ہر نوجوان ‘جوان ‘ بوڑھے مرد کو ایدھی بنناہوگا تاکہ ان کی روح کو سکون ملے اور رہتی دنیا تک ان کا یہ مشن جاری و ساری رہے’ عدیل تاج نے مزید کہا کہ اگر وطن عزیز کو عبدالستار ایدھی اورذوالفقار علی بھٹو جیسے مزید رہبر مل جائیں تو یقین کیساتھ کہا جاسکتا ہے کہ ہماری تمام مشکلات اللہ تبارک و تعالیٰ حل کردے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر پرویز اقبال کموکا ،چیئرمین ظفر اقبال سندھو، جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض، سینئر نائب صدر طارق محمو د قادری ودیگر عہدیداران رانا خالد محمود، مرزا دائود ابراہیم، شیخ زاہد محمود ، میاں عابد، چوہدری عبدالحمید، شکیل عابد بھٹی ، آفتاب بٹ، رانا عبدالحمیداور عرفان منج نے عبدالستار ایدھی کی تصویر والی یادگار ڈاک ٹکٹ کے اجراء کو بروقت اور اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ کرکے غمگین عوام کو دلاسہ دیا ہے ۔مرحوم کو ملک کے جتنے بڑے اعزاز ہیں وہ سب بھی دیدئے جائیں تو پھر بھی ان کی شخصیت بہت بڑی ہے انہوںنے لاکھوں یتیم اور لاوارث بچوں کو سہارا دیا اور اُن کے سرپردست شفقت رکھا وہ ایک عظیم انسان تھے اور اُ ن کی عظمت کو آرمی چیف سمیت تینوں مسلم افواج کے سربراہان نے سیلوٹ پیش کرکے دنیا کو دکھادیا کہ ہم اپنے محسنوں کو بھولتے نہیں اُنہوں نے کہا کہ مرحوم کو زندگی میں ہی نشان پاکستان سے نواز دیاگیا تھا تاہم بعد از مر گ اُنہیں ایک اور نشان امتیاز دینے کے علاوہ سرکاری اعزاز کے ساتھ افواج کی نگرانی میں سپرد خاک کرنا موجودہ صدی کی سب سے بڑی بہترین مثال ہے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے لوگ اُنہیں سلام پیش کرتے ہیں ،دعا ہے کہ اللہ تبارک وتعالی اُنہیں جنت میں جگہ اور سوگوار کو صبر وجمیل عطا فرمائے آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما و صدر انجمن تاجران منٹگمری بازار حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ مولانا عبدالستار ایدھی کے نام سے لاہور کی اہم شاہراہ کو منسوب کرنے کا اعلان وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کا بروقت اور دلیرانہ فیصلہ ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے کیونکہ عبدالستار ایدھی پوری قوم کے ہیرو ہیں’ جس طرح وزیراعلیٰ نے یہ اعلان کیا ہے اسی طرح ڈی سی او سلمان غنی بھی فیصل آباد شہر کی اہم سڑک ان کے نام سے منسوب کر دیں تاکہ جو بھی اس سڑک پر سے گرے اسے مرحوم یاد آجائے انہوں نے کہا کہ عبدالستارایدھی نے انتہائی سادہ زندگی گزارتے ہوئے لاکھوں افراد کی زندگی بچائی اور ایسی ایسی لاشوں کو غسل دیاجنہیں مرنیوالے کے اہلخانہ بھی غسل دینے کو تیار نہ تھے’ مرحوم پاکستانی عوام کے علاوہ پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے ہیرو کا درجہ رکھتے تھے بلاشبہ ان کی وفات سے دکھی انسانیت یتیم ہوگئی ہے’ مرحوم کے کانامے یاد کرکرکے عوام کی آنکھیں اشکبار ہو رہی ہیں اور وہ کتنے خوش نصیب ہیں کہ انہیں بعداز مرگ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سمیت نیوی ‘ اورفضائیہ کے سربراہان نے سیلوٹ پیش کیا’ ہماری دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہمیں ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق دے ۔ آمین۔