فیصل آباد: بوائلر پھٹنے سے زخمی چار مزدور دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زخمی چار مزدور دم توڑ گئے، حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی۔

سرگودھا رو ڈ پر چار روز پہلے ٹیکسٹائل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے چار مزدور جان کی بازی ہار گئے تھے۔

اس حادثے میں 12 مزدور ذخمی ہوئے جنہیں آلائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا تاہم آج چار مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔

اس ہولناک واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے، بوائلر پھٹنے پر فیکٹری کے جنرل منیجر اور انجینئر کے خلاف مقدمہ درج کرایا جا چکا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔