فیصل آباد میں سفاک مالکن کا بارہ سالہ ملازمہ پر تشدد

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں سفاک مالکن نے بارہ سالہ گھریلو ملازمہ کومبینہ طورپر تشدد کا نشانہ بنایا، ہاتھ پاؤں باندھ کر سارے جسم کو گرم چمچوں سے داغا اور سر کے بال بھی مونڈ دیے۔گھریلو ملازمہ پرتشدد کرنے والی مالکن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

فیصل آباد میں مختاراں بی بی نامی خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی بارہ سالہ بیٹی کو مدینہ ٹائون کے ایک گھر میں چار ہزارتنخواہ پر ملازمہ رکھوایا تھا ۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ گھر کی مالکن تین ماہ سے اس کی معصوم بیٹی کو سستی سے گھر کا کام کرنے کاالزام لگاکر شدید تشدد کا نشانہ بناتی رہی ہے۔

بچی کے ہاتھ پائوں رسیوں سے باندھ کراس کے جسم کو گرم چمچے سے داغتی رہی اوراس کے شورکرنے پر اسے بے ہوشی کی دوا دے کر ایک اندھیرے کمرے میں بند کر دیا گیا جہاں اس کے سر کے بال بھی مونڈ دیے گئے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنی بچی سے ملنے گئی تو اس سے کہا گیا کہ بچی کے ساتھ حادثہ ہوگیا ہے اور دس ہزار روپے بھی علاج کے لیے دیے گئے۔ میں نے گھر جاکر دیکھا تو اس پر بہت تشدد کیا ہوا تھا، اسکے سارے جسم پر گرم کر کے چمٹے لگائے ہوئے تھے، اس کے ہاتھ پائوں باندھ کر اس پر تشدد کرتے تھے اور اسکے سر کے بال بھی کاٹ ڈالے ہیں۔