فیصل آباد ضمنی الیکشن کیلئے خواجہ محمداسلام کی فیملی بھی میدان میں آگئی

فیصل آباد : فیصل آباد ضمنی الیکشن کیلئے خواجہ محمد اسلام کی فیملی بھی میدان میں آگئی۔ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مشرف دور میں فیصل آباد میں خوا جہ محمد اسلام فیملی نے سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کیا اور پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے گراں قدرخدمات انجام دیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کو ضمنی الیکشن کیلئے فیصل آباد سے درجنوں لوگوں کی ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔