فیصل آباد کی نہر میں نہاتے تین بچے ڈوب گئے، ایک کی لاش برآمد

Body

Body

فیصل آباد (جیوڈیسک) کینال روڈ پر واقع نہر میں گزشتہ روز ڈوبنے والے 3 میں سے ایک بچے کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے۔ فیصل آباد کی دستگیر کالونی کے رہائشی 12 سالہ خضر سعید اپنے دو دوستوں 12 سالہ یسین شکیل اور 10 سالہ مبین شکیل کے ہمراہ گزشتہ روز کینال روڈ پر واقع نہر میں نہانے گیا تھا۔

رات تک واپس نہ آنے پر تینوں بچوں کے گھر والوں نے ان کی تلاش شروع کی اور ناکامی پر انہوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع کی، جس پر ریسکیو اہلکاروں نے نہر میں ان کی تلاش کا سلسلہ شروع کیا اور خضر سعید کی لاش نکال لی تاہم اب تک یاسین اور مبین کو
تلاش نہیں کیا جاسکا۔

واقعے کے بعد ڈی سی او فیصل آباد نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نہروں میں نہانے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔