فیصل آباد سے آزاد امیدوار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

Mohammad Ahmad Mughal

Mohammad Ahmad Mughal

فیصل آباد (جیوڈیسک) قومی و صوبائی اسمبلی سے آزاد امیدور محمد احمد مغل نے خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 103 اور صوبائی حلقے پی پی 103 سے آزاد امیدور محمد احمد مغل نےمبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احمد مغل کا بیٹوں سے جھگڑا ہوا تھا جس پر انہوں نے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کےم طابق احمد مغل پک اپ کے نشان پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے تھے۔