فیصل آباد: کار پر فائرنگ سے ایک خاندان کے 3 افراد ہلاک

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت ایک خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کے چک نمبر 89 ج ب کے رہائشی رانا محمد اسلم کی کار پر گاؤں کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے رانا محمد اسلم ، اس کے دو بھتیجے عمر اصغر اور محمد افضل موقع پر ہلاک ہوگئے، دونوں سگے بھائی تھے۔ فائرنگ سے کار میں سوار چوتھا شخص محمد اکمل شدید زخمی ہو ا جسے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واردات دشمنی کا نتیجہ ہو سکتی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔