فیصل آباد (جیوڈیسک) دوسرے شہروں سے لائی گئی شراب کو امین ٹاؤن میں واقع کارخانے میں دوبارہ پیک کیا جارہا تھا۔ سی آئی اے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دوہزار سے زائد بوتلیں اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔
حکام کے مطابق شراب نیو ایئر نائٹ کیلئے لائی گئی تھی۔ اسمگلنگ کیلئے استعمال ہونے والی گاڑی بھی پکڑ لی گئی۔ کارروائی میں پانچ افراد ساجد، افضال، پرویز، سیف اللہ اور سلیم کو بھی گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔