فیصل آباد (جیوڈیسک) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ دھنولہ میں تین ڈاکو دوکان میں ڈکیتی کرنے کی نیت سے گُھسے تو دکاندار کی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے تین دوکاندار اور دو راہگیر زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ مکینوں نے ڈاکوئوں کا گھیرائو کرکے ان کو قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ شہریوں کے تشدد سے تینوں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے ایک گھنٹہ بعد موقع پر پہنچ کر ڈاکوئوں کی نعشوں کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ کی زد میں آنے والے شہریوں کو ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال پہنچایا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔