فیصل آباد : مجلس وحدت صوبائی تعلیم سیکرٹری امن کمیٹی ممبر امیدوار پی پی67 ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو متحد ہو کر کفار کا مقابلہ کر نا ہو گا جس کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کی فضا ء کو برقراررکھنا ہو گا کیونکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں اللہ نے پوری کامیابی رکھی ہےاسلام پر عمل پیرا ہو کر مسلمان دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے مسلمانوں کو متحد ہو کر کفار کا مقابلہ کر نا ہو گا جس کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کی فضا ء کو برقرار رکھتے ہو ئے آپس کے فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کر نا ہو گا ،انہوں نے کہا کہ دینی مدارس و مساجد اسلام کے قلعے ہیں جو قیامت تک قائم و دائم رہیں گے اور ان مدارس سے ولی اللہ نکل کر پوری دنیا میں اسلام کا نام بلند کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے ،انہوں نے کہا کہ اسلام پوری دنیا پر چھا جائے گا اب وہ وقت دور نہیں جب پو ری دنیا پر اسلام کا پرچم بلند ہو گا اور اسلام کا بول بالا ہو گا انہوں نے علماء اور تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد کی فضاء کو قائم رکھیں اور دشمن سے مقابلہ کیلئے ایک ہو جائیں دنیا کی کو ئی طاقت مسلمانوں کو شکست نہیں دے سکتی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیصل آباد : انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی جنرل سیکرٹری رانا محمد ایوب اسلم منج اور فنانس سیکرٹری ملک مجدد سلیمان نے کہا ہے کہ وسائل قوم کی امانت ہیں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف قومی وسائل کو ایمانداری سے خرچ کررہے ہیں ملکی ترقی کے مخالفین کو عوام نے مسترد کردیا ہے وزیر اعظم کی قیادت میں ملک خوشحالی اور بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اقتصادی راہداری عوام کیلئے تحفہ ہے اس سے ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا اور بے روزگاری کے خاتمہ میں یہ منصوبہ سنگ میل کی حیثیت ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں کمی کا کریڈٹ عمران خان نے نواز شریف کو دیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف عوام کی ترقی ‘ ملک میں امن’ استحکام اور خوشحالی چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی کاوجودصرف سندھ تک محدودہے جبکہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے روپ میںسامنے آئی ہے حکومت کی عوام دوست پالیسیوںنے ہی مسلم لیگ ن کی حکومت کی مقبو لیت کا گراف بہت بلندکردیاہے سیاسی مخالفین ایک بات یادرکھیںکہ قو م مسلم لیگ ن کی حکومت پالیسیوںپراعتمادکرتی ہے کسی قسم کے احتجاج سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں،آصف علی زرداری کی ملک میں موجودگی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کسی قسم کی کوئی پریشانی لاحق نہیں ہے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی کارکردگی پنجاب میں ہونے والے ضلع کونسل کے چیئرمین کے الیکشن میں پتہ چل گیا ہے ان دونوں پارٹیوں کا صرف میڈیا پر وجود رہ گیا ہے عوام کے دلوں میں میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف ہی راج کر رہے ہیں اور انشاء اللہ ہمیشہ کرتے رہیں گے۔