فیصل آباد: 14 گھنٹے مقابلہ،ملزمان فرار، پولیس نے دو موٹر سائیکلیں پکڑ لیں

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں 14 گھنٹے تک جاری رہنے والے پولیس مقابلے میں ملزمان فرار ہوگئے لیکن پولیس خالی ہاتھ نہیں رہی پولیس نے دو موٹر سائیکلیں پکڑ لیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق جڑانوالہ کے چک 272 کے قریب پولیس نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے کھیتوں میں چھپ گئے۔

پولیس کی اضافی نفری اور سی پی او ڈاکٹر حیدر اشرف بھی موقع پر پہنچ گئے اور رات گئے تک پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور صبح معلوم ہواکہ ملزمان فرار ہو چکے ہیں۔ کھیتوں سے ملزمان کے زیر استعمال 2 موٹر سائیکلیں ہی پولیس کے ہاتھ لگیں۔